بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مختلف فری کورسسز کرنے کا حکم


سوال

درج ذیل اداروں کی طرف سے فری ٹیکنیکل اور اسکلز کورسز جیسے کے گرافکس ڈیزائن، ای کامرس، سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ، ویب سائٹ ڈیزائن/ ڈیویلپمنٹ، سوشل میڈیا/ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور دیگر کورسز کی سہولیات فراہم کیے جاتے ہیں۔

ان اداروں کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات سے فائدہ اٹھانا کیسا ہے؟

NAVTTC (۱

BBSYDP (۲

PMYP(۳

BANOQABIL (۴

JDC FREE IT CITY (۵

SAYLANI (۶

جواب

مذکورہ اداروں میں سے جو ادارے درست عقائد کے حامل ہیں، اور عوام کو مختلف کورسسز کی سہولیات فراہم کرتے ہیں، ان اداروں کے زیر انتظام اگر کوئی شخص مذکورہ کورسسز کرتاہےاور مہارتیں حاصل کرتا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ،لیکن جن اداروں کے منتظمین غلط عقائد کے حامل ہیں اور مذکورہ کورسسز کرنے سے عقائد اور نظریات پر اثر پڑتا ہو ، تو ان سے اجتناب مسلمانوں کے لیے ضروری ہے، تاہم جاندار کی تصویر یا ویڈیوز، یا موسیقی پر مشتمل  پروگرام  وغیرہ  کے  ذریعے   مارکیٹنگ کرنا  اور   سیکھنا  درست نہیں۔فقط واللہ اعلم 

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:

ڈیجیٹل مارکیٹینگ / Digital Marketing حلال ہے یا حرام؟

یوٹیوب، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا چینل پر کمانے کا حکم

یوٹیوب پر آڈیو اپلوڈ کرنے کا حکم


فتوی نمبر : 144501101112

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں