بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

معتکف کا اقامت کہنا


سوال

رمضان میں معتکف امام کے پیچھے تکبیر  پڑھ سکتاہے?

جواب

معتکف کے لیے رمضان المبارک میں امام کے پیچھے تکبیر (اقامت) کہنا جائز ہے؛ کیوں کہ اقامت مسجد کے اندر ہی دی جاتی ہے اور معتکف کا مسجد سے باہر جانا ممنوع ہے؛ لہذا اس میں شرعاً کچھ حرج نہیں، بلکہ اگر مؤذن اعتکاف میں بیٹھا ہو اور اذان دینا اس کے ذمے لازم ہو تو  اس کے لیے اذان کے لیے مسجد سے باہر اذان کے کمرہ میں جانا بھی جائز ہے،  تاہم اگر معتکف مؤذن نہ ہو اور اس کے علاوہ کوئی شخص اذان دینے والا موجود ہو تو بہتر ہے کہ وہ اذان کے لیے مسجد سے باہر نہ نکلے۔

غیر مؤذن معتکف کے اذان خانے میں جانے کے حوالے سے تفصیل درج ذیل لنک میں ملاحظہ کیجیے:

معتکف کا مسجد سے متصل خادم اور مؤذن کے کمرے میں جانا

معتکف کا مسجد کے باہر کمرے میں جانا

معتکف مؤذن کا مسجد سے باہر کمرہ میں جا کر اذان دینے کا حکم

الفتاوى الهندية (1/ 212)

"ولو صعد المئذنة لم يفسد اعتكافه بلا خلاف، وإن كان باب المئذنة خارج المسجد، كذا في البدائع".فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144110200777

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں