بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

معتکف کا مسجد سے متصل خادم اور مؤذن کے کمرے میں جانا


سوال

معتکفین مسجد سے بنے  ہوئے  کمرے میں جا سکتے ہیں،  جو کمرہ خادمین کے لیے ہے؟ اس کا دروازہ بھی مسجد کے اندر  ہے؟

جواب

اذان خانے کے علاوہ مؤذن اور خادم کا کمرہ مسجد کی حدود سے باہر ہوتا ہے، لہٰذا اعتکاف کی حالت میں اس کمرے  میں  عذر کے بغیر جانے سے اعتکاف فاسد ہوجائے گا، اگرچہ اس کا دروازہ مسجد کے اندر کھلتاہو، البتہ طبعی عذر کی صورت میں جانے کی اجازت ہوگی، مثلاً اس کمرے میں بیت الخلا  ہو  جہاں قضاءِ  حاجت کے لیے جانے کی ضرورت ہو۔ فقط واللہ اعلم

اذان خانے سے متعلق مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنکس پر فتاویٰ ملاحظہ کیجیے:

معتکف کا سحری میں لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے اعلان کرنا اور مسجد میں مائک پر نعت ونظم پڑھنا

معتکف مؤذن کا مسجد سے باہر کمرہ میں جا کر اذان دینے کا حکم

معتکف کا مسجد کے باہر کمرے میں جانا


فتوی نمبر : 144109202724

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں