بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لاک ڈاؤن کے سبب سعودیہ میں جمعہ کی نماز کیسے ادا کریں؟


سوال

 ہم سعودی عرب میں رہتے ہیں اور  4 ، 5 مہینوں سے نمازِ جمعہ ادا نہیں کر سکے کرونا وائرس کی وجہ سے۔ ہمیں باہر جانے کی اجازت نہیں ہے، ہماری راہ نمائی کریں؛ تاکہ ہم اس مشکل سے نکل سکیں!

جواب

صورتِ مسئولہ میں جہاں کہیں بھی شہر یا فنائے شہر میں امام کے علاوہ تین بالغ مردوں کا جمع ہونا ممکن ہو وہیں جمعہ کی نماز قائم کرنے کا اہتمام کیا جائے، اور اگر امام کے علاوہ تین مردوں کا جمع ہونا ممکن نہ ہو تو انفرادی طور پر ظہر کی نماز ادا کرلی جائے، مذکورہ صورتِ حال میں جمعہ ادا کرنے کے لیے جامع مسجد میں حاضر نہ ہوسکنے کی وجہ سے گناہ نہ ہوگا۔

مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:

لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر میں جمعہ کی نماز پڑھنا

گھر میں جمعہ کی نماز پڑھنے کی صورت میں گھر کی خواتین کا جمعہ کی جماعت میں شامل ہونے کا حکم

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200776

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں