بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سگریٹ نوشی، شیشہ اور حقہ پینا


سوال

سگریٹ نوشی، شیشہ اور حقہ حرام ہے یا حلال؟ 

جواب

سگریٹ نوشی، شیشہ اور حقہ پینا فی نفسہ مباح ہے، تاہم کھانے پینے کی طرح مباح نہیں ہے، بلکہ غیر صلحاء کا معمول  اور منہ میں بدبو کا باعث ہے؛ اس لیے بعض فقہاء نے اسے مکروہ (تنزیہی) کہاہے، اگر اس کی وجہ سے منہ میں بدبو ہو تو اس حالت میں مسجد میں داخل ہونا مکروہِ تحریمی ہے، مسجد میں داخل ہونے سے پہلے اسے زائل کرلینا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم

درج ذیل لنکس پر فتاویٰ ملاحظہ کیجیے:

چرس، بھنگ، نسوار اور سگریٹ کا حکم
پان اور سگریٹ کا حکم

حقہ پینا


فتوی نمبر : 144107200323

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں