بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بٹ کوائن کی خرید و فروخت کا حکم


سوال

کیا بٹ کوئن( bit coin) کی خرید و فروخت جائز نہیں ؟ اگر جائز نہیں تو کس وجہ سے دلیل کے ساتھ جواب دیں۔

اور ٹرینڈنگ بھی جائز ہے یا نہیں؟ جب کے یہ اسٹاک ایکسچینج کی طرح ہے، مع حوالہ جواب دیں۔

جواب

بٹ کوائن و  دیگر کرپٹو کرنسی محض ایک  فرضی  کرنسی ہے، جس میں حقیقی کرنسی کے اوصاف موجود نہیں، لہذا اس کی خرید و فروخت اور منافع  حاصل کرنا جائز نہیں  ہے۔

تفصیل کے  لیے دیکھیے:

کرپٹو کرنسی منافع کی غرض سے خریدنا

اسٹاک ایکچینج میں سرمایہ کاری شرعًا درست ہونے کی شرائط میں سے ایک شرط یہ بھی ہے کہ فرضی کمپنی کے شیئرز کی خریداری نہ کی جائے، لہذا کرپٹو کرنسی کی خرید و فروخت کو اسٹاک مارکیٹ کی سرمایہ کاری پر قیاس کرنا درست نہیں،   اسٹاک ایکچینج میں سرمایہ کاری کی شرائط جاننے کے لیے دیکھیے:

اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کرنا / شیئرز کی خرید و فروخت / ذخیرہ اندوزی کرنا

  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210201287

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں