بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ارطغرل ڈراما دیکھنا


سوال

کیا ترکی  ڈراما ارطغرل دیکھنا ناجائز ہے،  اس نیت سے کہ اس سے صرف معلومات جوسلطنتِ  عثمانیہ سےمتعلق ہیں وہ ملیں؟

جواب

کسی  بھی  جائز مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ناجائز طریقہ اپنانا درست نہیں،  خلافتِ عثمانیہ کے تاریخی دور کی روئیداد  تاریخ کی مستند کتابوں کے مطالعے  اور اس سے متعلق لٹریچر عام کرکے ہوسکتی ہے؛ اس کے لیے فلم، ڈراما بنانا اور  دیکھنا جائز نہیں ہے۔

مزید تفصیل کے لیے ہماری ویب سائٹ پر اس سے متعلق فتویٰ موجود ہے ملاحظہ ہو

ارطغرل ڈرامہ دیکھنے کا حکم

نیز ملاحظہ ہو :

ٹی وی چینلوں کا ”رنگین اسلام“

میڈیا کا ”رنگین اسلام“


فتوی نمبر : 144108201916

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں