بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

آل محمد سے کون مراد ہے؟


سوال

کیا آل محمد سے مراد امتِ مسلمہ ہے؟

جواب

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آل کے بارے میں مختلف اقوال ہیں۔

(1) آل محمد سے مراد وہ لوگ ہیں جن پر صدقہ حرام ہے۔

(2) دوسرا قول یہ ہے کہ آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے مراد آپ کی اولاد اور بیویاں ہیں۔

(3) تیسرا قول یہ ہے کہ محمد نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مراد قیامت تک آنے والے آپ کے پیروکار ہیں۔

(4) چوتھا قول یہ ہے کہ آل سے مراد آپ کے امت کے متقی و پرہیزگار لوگ ہیں۔

مذکورہ بالا اقوال میں سے پہلا قول راجح ہے۔

مزید دیکھیے:

سادات، آلِ رسول، اور اہلِ بیت کا مصداق

اہل بیت کا مصداق اور مقام، تطہیر اہلِ بیت اور مودۃ فی القربی کا صحیح مطلب

القول البدیع فی الصلاۃ علی الحبیب الشفیع میں ہے:

"واختلف في ‌المراد بآل محمد ههنا فالأرجح أنهم من حرمت عليهم الصدقة۔۔۔وقيل ‌المراد بآل محمد أزواجه وذريته۔۔۔وقيل ‌المراد بالآل جميع الأمة أمه الإجابة۔۔۔وقيده القاضي حسين والراغب بالاتقياء منهم، وعليه يحمل كلام من أطلق ويؤيده قوله تعالى {إن أولياؤه إلا المتقون}."

(محل الصلاة، الباب الأول، الفصل الثامن في تحقيق الآل، ص:89، ط:دار الريان للتراث)

غنیۃ المستملی فی شرح منیۃ المصلی میں ہے:

"وعلى آله أي أهله والمراد من آمن به منهم أجمعين."

(ص:4، ط:مكتبه نعمانيه)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144408101599

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں