مطبوعہ کتب، رسائل ومقالات
محدث العصر حضرت مولانا سید محمد یوسف بنوری قدس سرہ نے طلبہ کی مثالی تعلیم وتربیت کے ساتھ ساتھ حدیث وفقہ اور دیگر موضوعات پر علمی تحقیقی کام کیا اور کروایا، اسی طرح وقت کے فتنوں اور تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی مفید علمی رسائل اور مقالے لکھے اور لکھوائے اور الحمد للہ! آج تک یہ سلسلہ قائم ہے، جامعہ کے مختلف شعبوں کے تحت لکھی گئی مطبوعہ کتب، رسائل اور مقالات کی فہرست درج ذیل ہے:
اس کے علاوہ حضرت مولانا ڈاکٹر محمد حبیب اللہ مختار شہید رحمہ اللہ نے اصلاحی اور معاشرتی موضوعات پر مختلف عربی رسالے اور کتابچوں کے اردو ترجمے بھی کئے، جوکہ درج ذیل ہیں:
عورت اور معاشرہ، اسلام اور شادی، دل کو موم کیجئے، اطاعت والدین، غربت اور فقر وفاقہ، اسلام اور مزدور، مسلمان نوجوان، راہ ہدایت وعمل ، عبرت کا سامان، کامیابی وکامرانی، نصیحتیں اور وصیتیں، اعمال صالحہ، غیرتمندمومن باپ کے نام، پچپن وصیتیں، جنت، دوزخ، جہاد، قلب، جنت کی نعمتیں اور ان تک پہنچنے کا راستہ، مسلمان بچے اور فرنگی تعلیم گاہیں، شادی میں رکاوٹیں اور اسلام کی روشنی میں ان کا حل۔