بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1441ھ- 15 اگست 2020 ء

جامعہ کے مصارف

جامعہ کے مصارف

جامعہ غیر سرکاری علمی ادارہ ہے، اس کی کوئی خاص مستقل آمدنی نہیں، نہ ہی حکومت سے کوئی مالی امداد وصول کی جاتی ہے، الحمد للہ! جامعہ کے جملہ مصارف اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل و کرم سے اہل خیر حضرات کے ذریعہ پورا فرما رہے ہیں۔

جامعہ میں شروع ہی سے اس کا اہتمام کیا جاتا ہے کہ ہر "مد" کی رقم صِرف اس کے مصرف میں خرچ کی جائے، چنانچہ محدث العصر حضرت بنوری رحمہ اللہ کے دور سے لے کر اب تک یہ معمول ہے کہ زکوٰۃ کی رقم صرف مستحق طلبہ پر خرچ کی جاتی ہے، اساتذۂ کرام اور عملہ کی تنخواہیں اور دیگر مصارف عطیات سے پورے کیے جاتے ہیں۔

جامعہ میں حسابات کا ایک مستقل شعبہ ہے، جس میں محاسب (اکاؤنٹنٹ) اور ان کے کئی معاون ہیں جو آمدن اور خرچ کا باقاعدہ اندراج کرتے ہیں، زکوٰۃ، صدقات اور عطیات کی وصولی پر رسید جاری کرتے ہیں۔ جامعہ کے تمام حسابات سرکاری طور پر سالانہ آڈٹ کرائے جاتے ہیں۔

2019ء کے حسابات کے مطابق، جامعہ کے اساتذہ کرام اور ملازمین کی تنخواہیں اور طلبہ کے وظائف کا ماہانہ خرچہ تقریباً چار کروڑ تیس لاکھ روپے ہے، جب کہ بجلی، گیس، ادویات، علاج معالجہ اور عمارات کی اصلاح کے اخراجات اس کے علاوہ ہیں جو تقریباً ایک کروڑ پچھتر لاکھ روپے سے زائد ہیں۔ اسی طرح سالانہ کل اخراجات چھیاسٹھ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کے قریب ہیں۔

جامعہ کے بانی حضرت بنوری رحمہ اللہ اور اساتذۂ جامعہ کا جذبہ سلف صالحین کے طریقہ پر دین اسلام اور علوم اسلامیہ کی خدمت کرنا ہے، اپنی شہرت اور بڑی بڑی تنخواہیں ہرگز مقصد نہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ کم سے کم تنخواہوں پر قناعت کرتے ہوئے خدمتِ دین سر انجام دے رہے ہیں، و للہ الحمد۔

جامعہ کے درج ذیل اکاؤنٹ میں عطیات، صدقات اور زکاۃ وغیرہ جمع کروائے جاسکتے ہیں۔  اکاؤنٹ میں رقم بھیجنے کے ساتھ جامعہ کے ای میل ([email protected])  پر  یہ تفصیل بھی  ضرور ارسال کیجیے کہ کل رقم کتنی ہے اور کس مد میں ہے؟  (مثلاً زکاۃ، صدقہ فطر، فدیہ، کفارہ، منت، نفلی صدقہ یا عطیہ وغیرہ میں سے کیا ہے؟)

اس کارِ خیر میں حصہ لینے کے لیے صرف حلال آمدنی ہی استعمال کی جائے۔ حرام  آمدنی مثلاً  رشوت، سود، انشورنس اور بینک وغیرہ کی آمدنی سے اس کار خیر میں حصہ نہ لیں!

جزاکم اللہ خیراً

نوٹ:  ادارہ کو دی جانے والی رقم ٹیکس سے مستثنی ہے: (No. CIT/COS-V/2007/682, Date: 24-07-2006)

Account Title:    JAMIA TUL ULOOM ISLAMIA

Account No.:     0010010964730016

IBAN:                  PK98 ABPA 0010 0109 6473 0016

Branch Name:   Allied Bank Ltd. - Banuri Town Branch

Branch Code:    0159

Swift Code:        ABPAPKK