بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

"کِلک پے ارن" ویب سائٹ سے پیسے کمانا


سوال

کِلک پے ارن اک اون لائن ویب سائٹ" ہے جس پر جا کر ہم اپنے انویسٹمنٹ کے مطابق پیکج خریدتے ہیں جس کے بَعْد وہ ہم کو 2 یا 3 مہینے کی میعاد دیتے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر ہم 40 یا 70 ویڈیو کلپس یو ٹیوب کی دیکھنی ہوتی ہیں جو کہ اسلامک بیان پر مشتمل ہوتی ہیں اور اس کو دیکھنے سے ہم کو روزانہ ارننگ ہوتی ہے جو کہ ایک مخصوص اماؤنٹ ہوجانے کے بَعْد ہم اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کروا سکتے ہیں۔ اب پوچھنا یہ چاہتا ہوں کہ اِس طرح پیسہ کمانا جائز ہے یا نا جائز ؟کیوں کہ اونر {مالک}سے بھی بات ہوتی ہے وہ کہتا ہے کہ میں آپ کا پیسہ مختلف جگہوں میں لگا کے پروفیٹ کماتا ہوں، اس سے جو کمائی ہوتی ہے آپ کو بھی دیتا ہوں وہ بھی جس جس نے جس حساب سے انویسٹ کیا ہے پیکج لحاظ سے جو کہ 3000 ، 5000 ، 10000 ، 25000 ، 50000 ، 100000 ، 250000 ، اور 500000 پر مشتمل جو جتنا بڑا پیکج لے اس کو اسی حساب سے کمائی ہوتی ہے، بظاہر تو اِس کام میں مجھے کوئی مسئلہ نہیں لگتا،  لیکن شریعت کے حساب سے یہ جائز ہے یا نا جائز اِس بارے میں راہ نمائی کر دیں؟ روزانہ ہماری ورکنگ بھی ہوتی ہے جو کہ یوٹیوب کی اسلامک ویڈیوز دیکھنا ہے جو کہ 70 کلپ ہوتے ہیں ایک کلپ 45 سیکنڈ کا ہوتا ہے !

جواب

ناجائز ہے۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو :

click pay earn ویب سائیٹ میں ایڈ پر کلک کرکے پیسے کمانا

 انٹرنیٹ پر اشتہارات کو کلک کرکے کمانے کا حکم

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200159

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں