بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام جس کاغذ پر لکھا ہو اس کا حکم


سوال

اکثر دفتر میں کام کرتے ہوئے بے کار کاغذ ضائع کرنے پڑتے ہیں، شریڈ کر کے یا جلا کر، اکثر کاغذات میں محمد نام انگلش میں لکھا ہوتا ہے، کیا ایسے کرنے سے گناہ ہوتا ہے؟ ایسا کرنا ٹھیک ہے یا نہیں؟ 

جواب

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم مبارک خواہ کسی بھی زبان میں لکھا ہو،نہایت  قابلِ  احترام وتعظیم ہے، لہذا جس کاغذ پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام مبارک لکھا ہو حتی الامکان اس کو ردی کی نذر نہ کیا جائے، کوئی اور صورت نہ  ہو تو نام مبارک  نام والا حصہ کاٹ علیحدہ کردیا جائے  اور کسی  مناسب  جگہ  جہاں مقدس اوراق رکھے جاتے ہیں، رکھ دیا جائے،  نام مبارک کی قصدًا  بے احترامی کرنا بڑا گناہ ہے۔  فقط واللہ اعلم 

مزید دیکھیے:

مقدس اوراق کا حکم اور حفاظت کا طریقہ!

مقدس اوراق کی حفاظت کا طریقہ اور ان کو آگ میں جلانا


فتوی نمبر : 144010200959

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں