بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لونڈی کی آج کل کی صورت


سوال

لونڈی کی آج کل کی صورت بنتی ہے؟ گھر کی ملازمہ کے ساتھ ہم بستری جائز ہے؟

جواب

باندیاں جن کے احکامات شریعت میں ہے ان سے وہ غیر مسلم عورتیں مراد ہیں جو اسلامی جہاد کے ذریعے سے قیدی بنائی جائیں، اور اب تک ان کو آزاد نہ کیا گیا ہو، یا کفار نے کفار پر حملہ کرکے کسی غیر مسلم عورت کو گرفتار کرکے غلام بنادیا ہو، اور وہ قوم غلام نہ بنانے کے عالمی معاہدے میں شریک نہ ہو۔

گھروں میں کام کرنے والی ماسیاں اس حکم میں نہیں، وہ آزاد ہیں اور ایسے ہی حرام ہیں جیسے عام عورتیں حرام ہیں، ان سے پردہ کرنا بھی لازم ہے، بلکہ آج کل عالمی بازار میں جو عورتیں فروخت ہورہی ہیں وہ بھی باندی نہیں ہیں،  نکاح کے بغیر ان سے جسمانی تعلق قائم کرنا بھی ناجائز ہے۔ یہ بھی ملحوظ رہے کہ کسی مسلمان کو ابتداءً غلام یا باندی نہیں بنایا جاسکتا۔

حدیثِ مبارک  میں ہے:

"قَالَ اللّه: ثَلَاثَةٌ أَنَا خَصْمُهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، رَجُلٌ أَعْطَى بِي ثُمَّ غَدَرَ، وَرَجُلٌ بَاعَ حُرًّا فَأَكَلَ ثَمَنَهُ، وَرَجُلٌ اسْتَأْجَرَ أَجِيرًا فَاسْتَوْفَى مِنْهُ وَلَمْ يُعْطِه أَجْرَهُ".

(بخاری، 1: 297)

ترجمہ: ’’اللہ پاک فرماتے ہیں: قیامت کے دن تین قسم کے لوگوں کے ساتھ میں خود جھگڑوں گا: (1) اس سے جس نے میرے نام پر کسی سے معاہدہ کیا پھر اس کی خلاف ورزی کی۔ (2) وہ جس نے کسی آزاد انسان کو بیچ کر اس کی قیمت ہڑپ کی (3) وہ جس نے کسی مزدور سے کام پورا لیا اور پوری اجرت نہ دی۔‘‘

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنکس پر فتاویٰ دیکھیے:

ہندو لڑکی کو باندی بنانا

موجودہ دور میں باندیوں اور لونڈیوں کا تصور

کسی غیر مسلم لڑکی کو باندی بنانا


فتوی نمبر : 144110200823

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں