بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

نیٹ ورک مارکیٹنگ کے ذریعہ پیسہ کمانا


سوال

ایک ایسی ویب سائٹ پر کام کرنا،جس میں نیٹ ورکنگ ہو رہی ہو ،اور آمدن اس بنیاد پر ہو کہ ہم کسی کو دعوت دیں، اور وہ اس ویب سائٹ کا حصہ بننے کےلیے جو رقم ادا کریں ،اس کا کچھ حصہ کمیشن کے طور پر ملے ،سسٹم میں کسی چیز کی خریداری نہیں ہورہی، اور کام تین قسم کا ہو، انویٹیٹر کے طور پر نیٹ ورکنگ،انویٹیٹر کا کام لوگوں کو سسٹم میں لے کر آنا ، اور موٹیوشنل سپیکر ،اور موٹیویشنل سپیکر کا کام سسٹم میں موجود افراد کو ٹرین کرنا، اور موٹیویٹ کرنا ہوتا ہے،اس طریقے سے آمدن حلال ہے یا حرام؟

جواب

نیٹ ورک مارکیٹنگ میں بہت سےمفاسد ہونے کی وجہ سے ان سے منسلک ہونایا اس کو پیشہ بنا کر مال کمانا جائز نہیں۔

ممبر سازی کے ذریعے  کمیشن در کمیشن کاروبار چلانا جو  کہ جوئے کی ایک نئی شکل ہے، اور بغیر کسی کام کے(یعنی محض دعوت دے کر اجرت وصول کرنا) اجرت وصول کرنا یہ بھی جائز نہیں ،لہذا اس طرح کے مواقع سے اجتناب کیا جائے ۔

 مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر موجود مضمون ملاحظہ کریں:

کرپٹو کرنسی، این ایف ٹی، اور بلاک چین (پہلی قسط)

الموسوعة الفقهیة   میں ہے :

"وقال المحلي: صورة القمار المحرم التردد بين أن يغنم وأن يغرم."

 (حرف الميم، ميسر، التعريف، ج:39 ص: 404 ط: وزارة الاوقاف والشؤن الاسلامیة)

فتاوی ہندیۃ  میں ہے:

"‌ومنها ‌في ‌البدلين وهو قيام المالية حتى لا ينعقد متى عدمت المالية هكذا في محيط السرخسي ومنها في المبيع وهو أن يكون موجودا فلا ينعقد بيع المعدوم وما له خطر العدم كبيع نتاج النتاج والحمل كذا في البدائع وأن يكون مملوكا في نفسه وأن يكون ملك البائع." 

 

(كتاب البيوع ، الباب الأول في تعريف البيع وركنه وشرطه وحكمه وأنواعه، ج: 3 ص: 2 ط: رشیدية)

کشف الأسرار للبزودی میں ہے:

"لأن المعاوضات المحضة لا تحتمل التعليق بالخطر، لما فيه من معنى القمار.''

 (باب حروف الحروف، معنى على، ج:2 ص: 173 ط: دار الكتاب الإسلامی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501102477

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں