بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تبلیغ سے وابستہ افراد کے لیے کسی سے اصلاحی تعلق قائم کرنا


سوال

اگر کوئی شخص باقاعدگی کے ساتھ  تبلیغی جماعت میں وقت لگا رہا ہے تو  کیا وہ اس کے ساتھ تصوف کے کسی شیخ سے اس کے مطابق اپنا معمول بنا سکتا ہے؟  ہمارے ایک امام ہیں جو اکثر ہمیں کہتے ہیں کہ کسی شیح سے بیعت کر لو، حال آں کہ ہمارے تبلیع کے حضرات روزانہ کی ملاقاتوں کے بارے میں بولتے ہیں۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں اصلاحِ نفس کے لیے کسی بزرگ سے تعلق قائم کرنا درست ہے، کسی بھی متبعِ سنت شیخ یا  تبلیغی جماعت کے موجودہ اکابرین میں کئی مشائخ موجود ہیں جن میں سے کسی ایک سے ( جن سے دل مل جائے) اصلاحی  تعلق قائم کرلیناچاہیے۔ فقط واللہ اعلم

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ کیجیے:

بیعت کا حکم اور مرشد وشیخ کی صفات


فتوی نمبر : 144107200004

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں