بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایڈ پر کلک کرکے پیسہ کمانا


سوال

ایک شخص نے ایک ویب سائیٹ بنائی ہے click pay earn کے نام سے جس میں روازانہ کے اعتبار سے ایڈ  دیکھنے پڑتے ہیں، اور ان کو دیکھنے کے لیے پیکیجز کرنے پڑتے ہیں اور پیکیجز  دس ہزار سے ایک لاکھ تک ہیں، مثلاً اگر ہم دس ہزار والا پیکیج کرتے ہیں تو اس کے بینک اکاؤنٹ میں ہمیں دس ہزار بھیجنے ہیں، پھر روز چالیس ایڈ  اس ویب سائیٹ پر ہمیں دیکھنے  ہیں تو اس کے عوض ہمیں چار سو روپے ملیں گے۔ اگر ایڈ چالیس سے کم  دیکھے تو بھی اس حساب سے پیسے ملیں گے اور یہ پیکیج تین ماہ تک چلے گا، اس کے بعد پھر نیا پیکیج کرنا پڑے گا اور جو ایڈ  دکھائے جاتے ہیں، اس میں معروف علماءِ کرام کے بیانات ہوتے ہیں اور اگر کوئی کسی اور کو اس ویب سائیٹ میں ایڈ کرتا ہے تو جسے ایڈ کیا ہے جب وہ چالیس ایڈ  دیکھےگا تو ایڈ کرنے واکے کے اکاؤنٹ میں ستر روپے جمع ہوں گے۔ 

کیایہ صورت جائز ہے ؟ہم یہ پیکیج کر سکتے ہیں یا نہیں؟ اور اس سے پیسے کمانا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

سوال میں مذکور طریقے پر کمانا ناجائز ہے۔ تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ ہو :

ایڈ پر کلک کرکے پیسہ کمانا

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200589

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں