بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

امام کا تلاوت میں نابالغ بچے سے لقمہ لینا


سوال

ہماری مسجد میں تراویح کا جو سامع ہے وہ نابالغ ہے،  اور وہ نماز میں عملِ  کثیر کرتاہے،  پھر وہ امام صاحب کو لقمہ دیتا ہے تو  کیااس کے لقمہ قبول کرنے سے امام صاحب کی نماز صحیح ہوگی یا نہیں؟

جواب

بچے کی نماز نفل ہوتی ہے، اور اگر وہ عملِ  کثیر کرےگا تو اس کی نماز ٹوٹ جائےگی،  اور اگر اسی حالت میں امام نے لقمہ لیا کہ بچہ کی نماز ٹوٹ گئی ہو تو اس صورت میں امام کی نماز بھی فاسد ہو جائے گی۔

الفتاوی الهندیة:

"(الأول) أن ما یقام بالیدین عادة کثیرٌ، وإن فعله بید واحدة کالتعمم ولبس القمیص وشدّ السراویل، والرمي عن القوس، وما یقام بید واحدة قلیلٌ، وإن فعل بیدین کنزع القمیص وحلّ السراویل، ولبس القلنسوة ونزعها، ونزع اللجام، هکذا في التبیین". (۱/۱۰۱ - ۱۰۲ ، کتاب الصلاة، الباب السابع فیما یفسد الصلاة وما یکره فیها، تبیین الحقائق : ۱/۴۱۲ ، کتاب الصلاة، باب ما یفسد الصلاة وما یکره فیها)

الدر المختارمع رد المحتار:

"فتحه علی إمامه لایفسد مطلقاً لفاتح، وأخذ بکل حال، إلا إذا سمعه المؤتم من غیر مصل  ففتح به تفسد صلاة الکل".( الدر المختار)

  قال الشامي:

"قلت : والذي ینبغي أن یقال: إن حصل التذکر بسبب الفتح تفسد مطلقاً، أي سواء شرع في التلاوة قبل تمام الفتح أو بعده بوجود التعلم". (۲/۳۲۹ ، کتاب الصلاة، مطلب المواضع التي لایجب فیها رد السلام)
بدائع الصنائع:

"ولو فتح علی المصلي فهذا علی وجہین: إما أن کان الفاتح هو المقتدي به أو غیره، فإن کان غیره فسدت صلاة المصلي، سواء کان الفاتح خارج الصلاة أو في صلاة أخری غیر صلاۃ المصلي". (۱/۵۴۲ ، مفسدات الصلاة، تبیین الحقائق :۱/۳۹۳ ، باب ما یفسد الصلاة وما یکره فیها، الفتاوی الهندیة: ۱/۹۹ ، ما یفسد الصلاة وما یکره فیها)

الموسوعة الفقهية الكويتية (27/ 26):
"صلاة الصغير:
28 - لاتجب الصلاة على الصبي؛ لقوله صلى الله عليه وسلم: رفع القلم عن ثلاثة: عن المجنون المغلوب على عقله حتى يفيق، وعن النائم حتى يستيقظ، وعن الصبي حتى يحتلم". 
فقط واللہ اعلم

نوٹ: عمل کثیر اور عملِ قلیل کی حد اور تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ کیجیے:

عمل کثیر کسے کہتے ہیں؟ایک رکن میں تین بار کھجانے، کھانسنےیا چھینکنے کا حکم، ایک رکن میں ایک بار کوئی عمل کرنے کا حکم


فتوی نمبر : 144008201032

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں