بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زیرِ ناف بالوں کی صفائی کی کیا مدت ہے؟ غسل کے دوران پیشاب کرنا


سوال

1- زیرِ  ناف بال کتنے دن بعد کاٹنے  چاہییں؟ 

2- غسل کے درمیان پیشاپ آنے کی صورت میں کیا کرنا چاہیے، غسل دوبارہ سرے سے شروع کرنا ہے کیا ؟

جواب

1- ہفتہ  میں ایک دن زیرِ ناف بالوں کی صفائی کرنا افضل ہے،   پس اگر کوئی  ہر  ہفتہ صفائی  نہ کرے تو  ہر پندرہ  دن پر  صفائی  کا اہتمام کرنا چاہیے، تاہم  چالیس دن سے زیادہ تاخیر  کرنے پر  چوں کہ وعید آئی ہے، لہذا اس  کی شرعًا اجازت نہیں۔

فتاوی شامی میں ہے:

"قال في القنية: الأفضل أن يقلم أظفاره ويقص شاربه ويحلق عانته وينظف بدنه بالاغتسال في كل أسبوع وإلا ففي كل خمسة عشر يومًا ولا عذر في تركه وراء الأربعين ويستحق الوعيد فالأول أفضل والثاني الأوسط والأربعون الأبعد آهـ."

(كتاب الصلاة، باب العيدين، مطلب في إزالة الشعر والظفر في عشر ذي الحجة، ٢ / ١٨١، ط: دار الفكر) 

مزید تفصیل  کے لیے دیکھیے:

زیر ناف بال کاٹنے کی حدود

زیر ناف بالوں کی شرعی حیثیت اور ان کی حدود؟

2۔  مسئولہ صورت میں دوبارہ غسل کرنے کی ضرورت نہیں، بقیہ اعضاء دھونا بھی کافی ہوگا، البتہ از سرِ نو غسل کرلینا بہتر ہے۔ اگر از سرِ نو غسل نہیں کیا تو  نماز و دیگر عبادات جن کے  لیے باوضو ہونا شرط ہے،  ان کی ادائیگی کے لیے  وضو کرنا ضروری ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207201360

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں