بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

یوم تعزیہ کا جلوس نکالنا


سوال

دس محرم کو یوم تعزیہ کا  جلوس نکالنا کیسا ہے؟

جواب

دس محرم کو یوم ’’تعزیہ‘‘ کا جلوس نکالنا اورتعزیہ بنانا  بہت سارے غیر شرعی اور ناجائز امور (مثلًا  ماتم، مار پیٹ،خود کو اذیت دینا،بال نوچنا، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر تبرا بازی کرنا،شہداء کی قبور اور دیگر متعلقات کی شبیہ بناکر اس کے سامنے سجدے کرنا اور  اس کی غیر شرعی تعظیم  کرنا، وغیرہ) پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہے، اس میں شرکت کرنا بھی ناجائز اور حرام ہے۔ فقط واللہ اعلم

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ فرمائیں:

محرم میں تعزیہ بنانا اور لاٹھی کھیلنا


فتوی نمبر : 144212200220

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں