بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

یا محمد کہنے کا حکم


سوال

 کیا ہم یا محمدﷺ  کہہ  سکتے  ہیں یا نہیں؟

جواب

یا محمد کہنے کی اجازت و ممانعت کا مدار کہنے والے کے قصد و ارادہ پر ہے، پس کہنے والا اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم سے مدد طلب کرنے، یا حاضر ناظر جان کر یا محمد کہتا ہے تو یہ ممنوع ہوگا، اور اگر تلذذ کے طور پر  مذکورہ بالا اعتقاد کے بغیر کہتا ہے  یا اس نظریے کے ساتھ کہتا ہے کہ فرشتے آپ ﷺ تک یہ الفاظ پہنچاتے ہیں تو  جائز ہوگا۔

تفصیل کے  لیے دیکھیے:

"یا محمد" یا "یا احمد" کہنا

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211201041

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں