بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ویڈیو دیکھ کر پیسے کمانا


سوال

مسئلہ یہ ہے کہ ایک ویب سائٹ نکلی ہے ،جس میں بہت سارے لوگ پیسے کماتے ہیں، جس کا مکمل طریقہ یہ ہے کہ انٹرنیٹ پہ اس ویب سائٹ کو کھول کر اس میں اپنا نام و پاس ورڈ سے آئی ڈی بنانا پڑتی ہے، اس کے بعد بہت سارے ویڈیوز آتی ہیں، کوئی دس منٹ، کوئی آٹھ تو کوئی پانچ منٹ کی ویڈیو ہوتی ہے ،اور ہر ویڈیو پر ڈالر کی صورت میں رقم لکھی ہوتی ہے ،کسی پر دو ڈالر ،کسی پر تین ،چار وغیرہ لکھا ہوتا ہے ۔جب کوئی وڈیو اوپن کی جاتی ہے اور پوری ویڈیو دیکھنے کے بعد ڈالر اس کےاکاؤنٹ جمع ہو جاتے ہیں، جب سو ڈالرز جمع ہو جاتے ہیں تو جب چاہے تو ان سوڈالرز کو نکلوایا جاسکتا ہے۔ پیسے نکلوانے کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ اس ویب سائٹ میں پانچ اکاؤنٹ کا آپشن آتا ہے، 1کریڈٹ کارڈ،2پےپال اکاؤنٹ (جو شاید ابھی تک پاکستان میں نہیں ہے)،3 اے ٹی ایم کارڈ،4بٹ کوائن ،5ویسٹرن یونین۔

ان اکاؤنٹس میں سے جو بھی میرا اکاؤنٹ بنا ہوا ہوگا تو اس میں میں اپنا پیسہ جمع کر سکتا ہوں، یعنی جتنے ڈالر ہوں وہ پاکستانی کرنسی کی صورت میں جمع ہو جائیں گے اور پھر جب چاہوں تو ان پیسوں کونکلواسکتا ہوں اور اپنے کام میں صرف کرسکتا ہوں،کیااس طریقہ سے پیسے کمانا جائز ہے کہ نہیں اور مذکورہ پانچ اکاؤنٹ  کھلوانا، استعمال کرنا، اور ان میں پیسے رکھنا اور ان سے پیسے نکلوانا اور مذکورہ پیسے کمانے میں ان اکاؤنٹ کو ذریعہ بنانا شریعت مطہرہ کی نظر میں جائز ہے یانہیں؟

جواب

سوال میں مذکور طریقے پر کمانا ناجائز ہے، تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ ہو :

ایڈ پر کلک کرکے پیسہ کمانا

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205200936

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں