بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

جاگنے کے بعد شلوار پر نشان دیکھے تو کیا غسل لازم ہے؟


سوال

میں تمام وظاںٔف پڑھنے کے بعد رات کو سویا اور صبح اٹھا تو میری شلوار کے اوپر کچھ نشان تھا ،جو سکہ کے بقدر تھا، لیکن رات نہ خواب آیا نہ ہی مجھے کچھ نکلنے کا احساس ہوا، تو اب غسل لازم ہوگا یا نہیں ؟

جواب

سائل نے شلوار پر جو تری دیکھی ہے اگر سائل کو اس کا یقین  ہو کہ وہ منی ہے تو   غسل کرنا لازم ہے،اور اگر یقین ہو کہ مذی ہے تو غسل کرنا لازم نہیں ہے،  اور اگر شک ہو کہ وہ منی ہے یا مذی، تو احتیاطاً غسل کرنا بہتر  ہے ۔

منی اور مذی میں فرق کے لیے مندرجہ ذیل فتوی ملاحظہ کیجیے:

منی اور مذی میں فرق/ اور حکم

"المحيط البرهاني" میں ہے:

"وإن رأى بللاً إلا أنه لم يتذكر الاحتلام، فإن تيقن أنه (مذي) لا يجب الغسل؛ لأن سبب خروج المني ههنا لم يوجد، فلا يمكن أن يقال بأنه مني ثم رق لطول المدة، بل هو مذي حقيقة، والمذي لا يوجب الغسل وإن شك أنه مني أو مذي، قال أبو يوسف رحمه الله: لا يوجب الغسل حتى يتيقن بالاحتلام، وقالا يجب الغسل، هكذا ذكر شيخ الإسلام رحمه الله."

(کتاب الطھارات، ج:1،ص:85، ط: دار الکتب العلمیة)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144407100157

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں