بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

منی اور مذی میں فرق/ اور حکم


سوال

1: مذی اور منی میں کیا فرق ہے؟

2:کیا کچھ سوچنے سے شہوت چڑھ جانے پر جو سفید (transparent) پانی آتا ہے، اس سے غسل فرض ہے؟

3: اسی طرح مرد کے فارغ ہونے سے پہلے جو سفید پانی آتا ہے اس میں بھی غسل ہوگا؟

جواب

1: "منی" وہ گاڑھا مادہ ہے جو  کود کر شہوت اور لذت کے ساتھ  اگلی شرم گاہ سے خارج ہوتاہے، اور اس کے بعد شہوت ختم یا کم ہوجاتی ہے، خواہ جماع کے وقت ہو یا اس کے  علاوہ کسی حالت میں ہو۔

"مذی " وہ پتلا لیس دار مادہ  جو پانی کی رنگت کا ہوتاہے،  جو شہوت کے جوش کے وقت مرد وعورت کے آگے کے راستے سے نکلتا ہے ، (اور اس کے نکلنے کا احساس بھی نہیں ہوتا، اس کے نکلنے پر شہوت قائم رہتی ہے اور جوش کم نہیں ہوتا، بلکہ شہوت میں  مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔)

2:  مذی  کا حکم یہ ہے کہ اس کے خروج سے غسل فرض نہیں ہوتا، البتہ اس کے خروج سے وضو ٹوٹ جاتاہے، اور  نماز و دیگر عبادات، جیسے قرآن مجید کی تلاوت وغیرہ کے لیے وضو کرنا ضروری ہوتا ہے، جسم یا کپڑے پر جس جگہ لگے وہ ناپاک ہوجاتاہے، نماز سے پہلے اسے پاک کرنا بھی ضروری ہوتاہے۔

3:  جنسی تسکین پوری کرنے سے پہلے آگے کی شرمگاہ سے آنے والا پانی بھی مذی کہلاتی ہے، لہذا اس سے غسل فرض نہیں ہوگا۔

فتاوی عالمگیری (الفتاوى الهندية ) میں ہے:

"المذي ينقض الوضوء وكذا الودي والمني إذا خرج من غير شهوة بأن حمل شيئا فسبقه المني أو سقط من مكان مرتفع يوجب الوضوء. كذا في المحيط.

ومني الرجل خاثر أبيض رائحته كرائحة الطلع فيه لزوجة ينكسر الذكر عند خروجه، ومني المرأة رقيق أصفر والمذي رقيق يضرب إلى البياض يبدو خروجه عند الملاعبة مع أهله بالشهوة ويقابله من المرأة القذي،"

(كتاب الطهارة، الباب الخامس عشر فى نواقض الوضوء، ج:1، ص:10، ط:المكتبه ررشيديه) 

فقط والله  اعلم 


فتوی نمبر : 144206200348

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں