بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

تبلیغی اجتماع میں نمازاوراذان بغیر اسپیکر کے ادا کرنے کی وجہ نیزایک نماز کے لیے کئی اذانیں دینے کا حکم


سوال

 پوچھنا یہ ہے کہ پہلے کی طرح اس سال بھی کراچی میں تبلیغی اجتماع ہوا، اجتماع میں اذان اور نمازبغیر لاؤڈ سپیکر کے ادا کی جاتی ہے ،اس کی وجہ کیا ہے؟ اور دوسرا یہ کہ وہاں جگہ جگہ پراذانیں دی جاتی ہیں،سوال یہ ہےکہ  ایک جماعت کے لیے اس طرح بہت ساری اذانیں دینا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

(1)واضح رہے کہ اسپیکر پر نماز پڑھانا ضرورت کے مواقع پر (مثلاً: نمازیوں کی کثرت اور نمازیوں تک امام کی آواز نہ پہنچنے کی بناپر) جمہور علماء کے نزدیک بلا کراہت جائز ہے۔ تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:

تبلیغی اجتماعات و مراکز میں اسپیکر پر نماز نہ پڑھانے كا حكم

(2) اجتماع گاہ کی وسعت کی وجہ سے ایک نماز  کے لیے میدان اور مرکز میں مناسب فاصلے پر بغیر لاؤڈ اسپیکر کے کئی مؤذنین کا اذان دینا شرعاً جائز ہے، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے اس طرح کے بڑے مجمعوں اور جمعے کے موقع پر ایک سے زائد مؤذنین سے اذان دلوانا ثابت ہے۔

فتح الباری شرح صحیح البخاری میں ہے:

"ونقل المحاملي هذا الكلام عن الشافعي، والذي نقله البويطي عن الشافعي يخالف ذلك؛ فإنه نقل عنه، أنه قال: النداء للجمعة هو الذي يكون والإمام على المنبر، يكون المؤذنون يستفتحون الأذان فوق المنارة جملة حين يجلس الإمام على المنبر، ليسمع الناس فيؤبون إلى المسجد ... و هذا تصريح بأنهم يكونون جماعة، وأنهم يؤذنون على المنارة لإسماع الناس، لا بين يدي المنبر في المسجد ... و قد خرّج البخاري في ((صحيحه)) هذا في ((باب: رجم الحُبلى)) ، من حديث ابن عباسٍ، قال: جلس عمر على المنبر يوم الجمعة، ‌فلما ‌سكت ‌المؤذنون ‌قام، فأثنى على الله –وذكر الحديث."

(‌‌كتاب الجمعة، باب المؤذن الواحد يوم الجمعة، ج:8، ص:225، ط: مكتبة الغرباء الأثرية - المدينة النبوية)

موسوعہ الفقہ الإسلامی میں ہے:

"وقال الشافعى رحمه الله فى البويطى: النداء يوم الجمعة هو الذى يكون والإمام على المنبر يكون المؤذنون يستفتحون الأذان فوق المنارة جملة حين يجلس الإمام على المنبر ليسمع الناس فيأتون الى المسجد فاذا فرغوا خطب الإمام بهم وفى صحيح البخارى فى باب رجم الحبلى من الزنا عن ابن عباس رضى الله عنهما قال:«جلس عمر رضى الله عنه على المنبر يوم الجمعة ‌فلما ‌سكت ‌المؤذنون ‌قام فأثنى على الله تعالى»."

(‌‌مذهب الإمامية، ج:4، ص:205، ط: وزارة الأوقاف والشؤون الإسلامية، مصر)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144507102005

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں