بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تیمور نام رکھنا


سوال

تیمور نام رکھنا چاہتے ہیں، آپ حضرات رہنمائی فرمادیجئے۔

جواب

تیمور ‘‘ ایک معروف بادشاہ کانام ہے، اس کا معنی ہے: لوہا، فولاد .  یہ بہادری سے کنایہ ہوتا ہے؛ اس لیے  یہ نام رکھنا درست ہے۔

فیروزاللغات میں ہے:

"تیمور،مذکرنام بمعنی فولاد،ایک مشہورمغل فاتح جوچنگیز خان  کی نسل سے تھا۔تیمور لنگ۔"

(فیروز سنز ص 436)

ناموں کے سلسلے میں بہتر یہ ہے کہ انبیاء کرام یاحضرات صحابہ کرام میں سے کسی کے نام کا انتخاب کریں ،یاکسی اور  اچھے بامعنی لفظ کاانتخاب کریں۔اس سلسلے میں ہمارے وب سائٹ پر اسلامی نام کے عنوان  کے تحت اچھے ناموں کاذخیرہ موجودہے ، اس کے لئے درج ذیل لنک ملاحظہ ہو:

تیمور نام کا مطلب اور رکھنے کا حکم

 فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144408102084

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں