کیا ہم "تیمور" نام رکھ سکتے ہیں؟
’’تیمور ‘‘ ایک معروف بادشاہ کانام ہے، اس کا معنی ہے: لوہا، فولاد ۔ یہ بہادری سے کنایہ ہوتا ہے؛ اس لیے یہ نام رکھنا درست ہے۔
قاموس معانی الاسماء میں ہے:
"اسم علم مذكر مغولي، معناه: الحديد. اشتهر به تيمورلنك، أي تيمور الأعرج. ولفظه التركي: تِمور. اصل اسم تَيمور: مغولي".
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144209201216
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن