بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تبلیغی مراکزمیں آہستہ آوازیعنی بغیر لاؤڈاسپیکرکے نمازکیوں پڑھائی جاتی ہے؟


سوال

تبلیغی مراکز میں نماز آہستہ آواز میں کیوں ہوتی ہے ؟

جواب

نمازی زیادہ ہونے کی صورت میں امام کی آواز پہنچانے کےلیے لاؤڈاسپیکراستعمال کرنا جائز ہے ،لازم نہیں ہےاور ہرجائز کام پر عمل کرنا ضروری نہیں ہےاور یہ کام مکبر سے بھی لیاجاسکتاہے ،جیساکہ سابقہ زمانے میں لیاگیاہے اور تبلیغی مراکز والے قدیم طریقے پر عمل کرتے ہیں ،عبادات اور تبلیغ کے کام میں جدیدسہولیات سے استفادہ نہیں کرتے جیساکہ  اخباری  اشتہارات  وغیرہ  استعمال نہیں کرتے ۔ 

مزید دیکھیے:

رائیونڈ مرکز میں بغیر لاؤڈ اسپیکر کے بغیر نماز

البحرالرائق شرح کنزالدقائق میں ہے:

"و لهما ‌اقتداء ‌الناس بالنبي صلى الله عليه وسلم في مرض موته وهو قاعد وهم قيام وهو آخر أحواله فتعين العمل به بناء على أنه عليه الصلاة والسلام  كان إماما وأبو بكر مبلغا للناس تكبيره وبه استدل على جواز رفع المؤذنين أصواتهم في الجمعة والعيدين وغيرهما كما في المجتبى.''

(کتاب الصلاۃ،باب الامامۃ،اقتداء متوضئ بمتیمم،ج:1،ص:386/ 387،ط:دارالکتاب الاسلامی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144407102516

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں