بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سن عیسوی کا آغاز کب ہوا؟ حضرت عیسٰی علیہ السلام اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟


سوال

 سوال یہ کہ سن عیسوی کی ابتدا کب ہوئی؟

حضور صلی الله علیہ و الہ وسلم کی پیدائش 571 عیسوی میں ہوئی تو اس کا کیا مطلب ہے کہ عیسی علیہ السلام کے پیدائش کے 571 سال بعد ہوئی  یا عیسی علیہ السلام کے رفع الی السماء کے 571 سال بعد ؟

باحوالہ جواب تحریر کیجئے۔

جواب

سن عیسوی  کے بارے میں مشہور یہ ہے کہ اس کا آغاز حضرت عیسٰی علیہ السلام  کی پیدائش سےہوتا ہے، تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے، موجودہ سن عیسوی  کے حساب میں مختلف زمانوں میں  مختلف  اشخاص  نے اس میں تبدیلی  کی ہے، لہذا سن عیسوی  کو حضرت عیسٰی علیہ السلام  کی پیدائش  کے ساتھ مختص کرنا ، دعوی  بلا دلیل ہے، تفصیل کے لیے  مولانا عبد الرشید نعمانی  رحمہ اللہ کا مضمون ملاحظہ ہو:

مروجہ سنِ عیسوی میں کیا کیا اِصلاحیں ہوئیں؟!

 نبی آخر الزماں  صلی اللہ علیہ وسلم  کی  ولادت با سعادت   اور حضرت عیسٰی علیہ السلام   کی ولادت کے درمیان 569 سال کا فاصلہ ہے، جیسا کہ  "المنتظم في تاريخ الأمم والملوك لابن الجوزي"  میں ہے:

"أخبرنا محمد ابن عبد الباقي- أو قال: أخبرنا أبو محمد الجوهري، قال: أخبرنا أبو عمرو ابن حيوية، قال: أخبرنا أحمد بن معروف، قال: أخبرنا الحارث بن أبي أسامة، قال: حدثنا محمد بن. ، قال: حدثنا هشام بن محمد بن السائب، عن أبيه، عن أبي صالح ، عن ابن عباس، قال:كان بين موسى بن عمران، وعيسى عليهما السلام ألف سنة وسبع مائة سنة، ولم يكن بينهما فترة، وأنه أرسل بينهما ألف نبي من بني إسرائيل سوى من أرسل من غيرهم، وكان بين ميلاد عيسى والنبي صلى الله عليه وسلم خمس مائة و تسع وستون سنة، بعث في أولها ثلاثة أنبياء وهو قوله عز وجل: إذ أرسلنا إليهم اثنين فكذبوهما فعززنا بثالث،  والذي عزز به سمعون. وكانت الفترة التي لم يبعث الله فيها رسولا أربع مائة سنة وأربع وثمانين."

( باب ذكر عيسى ابن مريم عليه السلام، ٢ / ١٦، ط: دار الكتب العلمية، بيروت)

 ترجمہ:  " حضرت عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے  مروي ہے  کہ حضرت موسی اور حضرت عیسی علیہما الصلاة والسلام کے درمیان   سترہ سو برس کا فاصلہ گزرا،  اور ان دونوں أنبياء  علیہما السلام کے درمیان فترة کا زمانہ نہیں تھا، اور  ان دونوں نبیوں کے زمانہ کے درمیان  میں صرف بنو اسرائیل میں سے ایک ہزار انبیاء علیہم الصلاة والسلام مبعوث کیے گئے اور بنو اسرائیل کے علاوہ بھی کچھ انبیاء علیہم الصلاة والسلام مبعوث ہوئے۔

 حضرت عیسیٰ علیہ الصلاة والسلام  اور    بنی آخر الزماں  صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے درمیان  569  سال  کا فاصلہ ہے، جس دوران   صرف تین انبیائے کرام علیہم السلام  مبعوث ہوئے، اس کے بعد چار سو چوراسی سال ایسے گزرے جس میں کسی نبی کی بعثت نہیں ہوئی۔" 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144310101425

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں