کیا صلاۃ التسبیح کی جماعت جائز ہے؟
"صلاۃ التسبیح" نفل نماز ہے اور نوافل جتنے بھی ہیں انہیں انفراداً ہی پڑھنے کا حکم ہے، لہٰذا "صلاۃ التسبیح" بھی اکیلے ہی پڑھنی چاہیے نہ کہ جماعت کے ساتھ۔ باقاعدہ جماعت کے ساتھ "صلاۃ التسبیح" پڑھنا مکروہِ تحریمی ہے۔ فقط واللہ اعلم
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:
فتوی نمبر : 144209201583
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن