میری بھابھی کا انتقال ہوا ہے، ان کے ورثاء میں تین بیٹیاں، ایک بیٹا اور شوہر ہے۔ ان کے پاس 10 تولہ سونا، کرائے کی کچھ جائیدادیں اور نقدی ہے، جو شوہر کی کمائی سے انہیں حاصل ہوا تھا۔ اب ان کا ترکہ کیسے تقسیم ہوگا؟
شوہر نے کمائی کرکے جورقم یا چیزیں بطورِ تحفہ، مکمل قبضہ کے ساتھ اپنی بیوی کو دی تھیں، وہ چیزیں مرحومہ کے ترکہ میں شامل ہوں گی۔
مرحومہ کے ترکہ میں سے حقوقِ متقدمہ کی ادائیگی کے بعد بقیہ ترکہ کو کل 20 حصوں میں تقسیم کرکے مرحومہ کے شوہر کو 5 حصے، بیٹے کو 6 حصے اور ہر بیٹی کو 3 حصے ملیں گے۔
یعنی فی صد کے اعتبار سے شوہر کو 25%، بیٹے کو 30% اور ہر بیٹی کو 15% ملے گا۔ فقط و اللہ اعلم
فتوی نمبر : 144111200899
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن