حقوقِ متقدمہ سے کیا مراد ہوتی ہے؟
میراث تقسیم کرنے سے پہلے میت کے حقوقِ متقدمہ کی ادائیگی کی جاتی ہے، اس موقع پر حقوقِ متقدمہ سے مراد یہ ہوتاہے کہ ورثاء کے درمیان ترکہ تقسیم کرنے سے پہلے میت کی تجہیز و تکفین کا خرچہ ادا کرنا، پھر اگر مرحوم کے ذمہ کوئی قرض ہو تو اسے ادا کرنا، پھر اگر میت نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو باقی رہنے والے ترکے کے ایک تہائی حصے سے اسے پورا کرنا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144106200196
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن