بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

شیعہ لڑکے سے نکاح


سوال

میرے کزن شیعہ ہیں، ان کا رشتہ آیا ہے وہ لوگ شیعہ والا کوئی کام نہیں کرتے، امام بارگاہ نہیں جاتے ،نہ ماتم کرتےہیں،  نماز بھی مسجد میں پڑھتے ہیں اور روزے بھی فقہ حنفی کے مطابق رکھتے ہیں ، کیا یہ شادی جائز ہے یا یہ عمل گناہ کا مرتکب ہے؟

جواب

واضح رہے کہ کسی شخص کے مسلمان ہونے یا نہ ہونے کا مدار اس کے عقائد پر ہے، لہذا ایسا شخص جو حضرت علی رضی اللہ عنہ کی الوہیت   یا قرآن مجید میں تحریف کا قائل ہو، یا فرشتے کے وحی لانے میں غلطی کا عقیدہ رکھتا ہو، یا عقیدۂ بدا  کا حامل  ہو یا  حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی صحابیت کا منکر ہو، یا حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا  کی پاک دامنی پر حرف اُٹھاتا ہو، یا بارہ اماموں کی امامت کو من جانب اللہ قرار دیتا ہو، اور انہیں معصوم سمجھتا ہو، تو ایسا شخص دائرہ اسلام سے خارج ہے، اس سے نکاح کرنا جائز نہیں، اور جو مذکورہ بالا عقائد نہ رکھتا ہو، تو اس سے نکاح اگرچہ جائز ہوگا، تاہم دین دار صحیح العقیدہ شخص سے نکاح کرنا بہتر ہوگا۔

مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:

شیعہ سے نکاح

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210201485

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں