شیشہ، حقہ اور کھلا تمباکو بیچنا جائز ہے یا نا جائز؟
حقہ یا شیشہ کا استعمال منہ میں بدبو پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ مضر صحت بھی ہے، اس لیے استعمال پسندیدہ نہیں ہے اور اس کا کاروبار پسندیدہ نہیں ہے، البتہ اس کی آمدنی حرام نہیں ہے ، اس کا استعمال جائز ہے۔ اسی طرح تمباکو کی خرید فروخت بھی جائز ہے۔
حقہ یا شیشہ کے مضر صحت ہونے کی وجہ سے حکومت نے اگر اس کاروبار پر پابندی لگائی ہو تو حکومتی قانون کی پاس داری کی جائے۔
حقہ / شیشہ سے متعلق تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کا فتویٰ ملاحظہ فرمائیں :
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144207201531
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن