بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 ذو القعدة 1445ھ 21 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

شئیرز کے کاروبار کے جواز کی شرائط


سوال

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کرنا جائز ہے؟شئیرز لینا سود تو نہیں؟شئیرز  لینا جوا تو نہیں ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  کراچی اسٹاک ایکسیچنج میں جس کمپنی کے شئیرز خریدنا چاہتا ہے اگر وہ کمپنی عملی طور پر کاروبار کرتی ہو اور اس کا کاروبار بھی حلال اشیاء کا  ہو اور کاروبار کا طریقہ کار بھی شریعت کے اصولوں کے مطابق ہو،کمپنی کا سرمایہ  بھی حلا ل ہو،اور کمپنی کے اثاثہ جات میں صرف نقدی نہ ہو بلکہ نقدی کے علاوہ سامان بھی موجود ہو اور کمپنی پر سودی قرضہ بھی نہ ہو تو شئیرز کی بیع و شراء کی شرائط کا لحاظ کرتے ہوئے ایسی کمپنی کے شئیرز خریدنا جائز ہے،ایسے شئیرز کی خرید و فروخت سود اور جوا میں شمار نہیں ہوگی۔

مزید تفصیل کےلئے  درج ذیل لنک پر کلک کریں:

شئیرز کے کاروبار کے جواز کی شرائط اور قبضہ کا تحقق

یا ہماری ویب سائٹ پر  درج ذیل نمبر کا  فتوی ملاحظہ فرمائیں :144104200362

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308100339

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں