ضرورت کے وقت رشوت دے کر نوکری حاصل کرنا کیسا ہے؟
رشوت لینے اور دینے والے پر حضورِ اکرم ﷺ نے لعنت فرمائی ہے، چناں چہ رشوت لینا اور دینا دونوں ناجائز ہیں، اور رشوت کی بنیاد پر ملازمت حاصل کرنا بھی ناجائز ہے، لہٰذا اگر کسی کا ارادہ رشوت دے کر نوکری حاصل کرنے کا ہو تو اسے گناہ سے رک جانا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک دیکھیے:
سرکاری نوکری کی اہلیت کے باوجود رشوت کا مطالبہ کیا جائے تو کیا رشوت دینا جائز ہے؟
رشوت دے کر ملازمت حاصل کرنے کے بعد اس کا تدارک
فتوی نمبر : 144206200883
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن