بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 جمادى الاخرى 1446ھ 13 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

سرکاری نوکری کی اہلیت کے باوجود رشوت کا مطالبہ کیا جائے تو کیا رشوت دینا جائز ہے؟


سوال

اگر کوئی شخص سرکاری نوکری کے لیے کوشش کرتا ہے اور ان کی شرائط پر مکمل اترتا ہے اور اس کا اہل بھی ہے، لیکن وہ درخواست دہندہ سے رشوت کی صورت میں پیسوں کا مطالبہ کرتے ہیں تو کیا ان کو پیسے دینا مجبوراً درست ہے؟

جواب

واضح رہے  کہ رشوت لینے اور دینے والے پر حدیث میں لعنت وارد ہوئی ہے، جیسا کہ سنن ابی داؤد میں ہے:

’’عن أبي سلمة، عن عبد الله بن عمرو، قال: «لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم الراشي والمرتشي»‘‘.

(3/ 300،کتاب الأقضیة، باب في کراهیة الرشوة، رقم الحدیث: 3580،ط: المکتبة العصریة)

لہذا ا گر کوئی شخص کسی نوکری کا اہل ہو اور تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے باوجود اسے  نوکری نہیں دی جارہی ہو اور رقم کا مطالبہ کیا جا رہا ہو، تو اس صورت میں بھی رشوت دے کر نوکری حاصل کرنے کی شرعاً اجازت نہ ہوگی، کوئی اور متبادل حلال ذریعہ اختیار کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ البتہ اگر مطلوبہ نوکری کی اہلیت ہو اور قانونی تقاضے بھی پورے ہوں تو جائز طریقے سے سفارش کے ذریعے ملازمت حاصل کرنا جائز ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203200109

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں