بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قربانی کے وجوب میں سونا و چاندی میں سے کس نصاب کا اعتبار ہوگا؟


سوال

آج کل ایک فتویٰ جاری ہوا ہے  کہ معیار قربانی سونے کا نصاب ہے نہ کہ چاندی؛ کیوں کہ چاندی بہت سستی ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے غریب کا حرج ہے، جس کے پاس 40 ہزار روپے ہیں، اس پر بھی قربانی واجب ہے۔ زکات کے لیے چاندی ہی رہے گی؛ کیوں کہ اس میں غریب کا فائدہ ہے۔ کیا فتویٰ درست ہے اور ہمارے علماء کی طرف سے ہی ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں وجوبِ قربانی کے حوالے سے معیار چاندی کا ہی نصاب ہے، اس حوالے سے فتوی میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں، جمہور اہلِ علم کے رائے یہی ہے۔

نیز وجوب کی ادائیگی کے لیے ہرگز ضروری نہیں کہ ساٹھ ستر ہزار یا اس سے زیادہ رقم کا جانور قربان کیا جائے، وجوب کی ادائیگی کے لیے چند ہزار کا ایک حصہ کرلینا کافی ہے۔

مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:

قربانی کے نصاب کا معیار سونا یا چاندی؟

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200710

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں