بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

قربان نام رکھنا


سوال

میں نے بیٹی کا نام میرب فاطمہ رکھا ہے،  ابھی بیٹا ہوا عید الاضحی کے مبارک دن صبحِ فجر کے وقت تو اس کا ابھی تک نام ڈیسائیڈ  نہیں کر پایا ہوں،  میں چاہتا ہوں نام رکھوں  "محمد تیمور قربان"  عید  قربان کے دن پیدائش ہوئي ہے؛  اسی لیے قربان رکھنا چاہتا ہوں،  مزید آپ اصلاح فرما دیں!

جواب

عید قربان  میں "قربان"  اردو  زبان کا لفظ  ہے  جس کے معنی قربانی کرنے کے آتے ہیں،عربی زبان میں اس کا معنی تقرب اور قرب حاصل کرنا ہوتا ہے۔معنی کے اعتبار سے  "قربان"  نام رکھنا تو درست ہے، تاہم عمومًا ايسے نام معاشرے ميں مذاق كا ذريعه بن جاتے هيں؛  اس ليے  بہتر یہ ہے  کہ صرف  "محمد تیمور ہی"  نام رکھ دیا جائے۔

"میرب" نام رکھنے کے حوالے سے تفصیل درج ذیل لنک میں ملاحظہ کیجیے:

'حور عین فاطمہ' یا 'میرب فاطمہ' نام

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212202196

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں