بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآن کریم میں کل سجدوں کی تعداد


سوال

قرآن کریم میں کل کتنے سجدے ہیں؟

جواب

 احناف کے نزدیک قرآن کریم میں کل چودہ سجدے ہیں،  یعنی  سورۂ  اعراف، رعد، نحل، بنی اسرائیل، مریم، فرقان، نمل، الم سجدہ، صاد،حم سجدہ، نجم، انشقاق، اقرا اور سورۂ حج کا پہلا مقام، یہ وہ مقامات ہیں جن کی تلاوت کرنے سے سجدۂ تلاوت واجب ہوجاتا ہے۔

مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:

قرآن کریم میں آیاتِ سجدہ کی تعداد

فتاویٰ شامی میں ہے:

''باب سجود التلاوة

من إضافة الحكم إلى سببه (يجب) بسبب (تلاوة آية) أي أكثرها مع حرف السجدة (من أربع عشرة آية)."

(کتاب الصلاۃ، باب سجود التلاوۃ، 2/ 103، ط: سعید)

"بدائع  الصنائع"میں ہے:

"فصل في بيان السجدات التي في القرآن

وأما بيان مواضع السجدة في القرآن فنقول: إنها في أربعة عشر موضعا من القرآن، أربع في النصف الأول في آخر الأعراف، وفي الرعد، وفي النحل، وفي بني إسرائيل، وعشر في النصف الآخر في مريم، وفي الحج في الأولى، وفي الفرقان، وفي النمل، وفي الم تنزيل السجدة، وفي (ص) وفي حم السجدة، وفي النجم، وفي إذا السماء انشقت، وفي اقرأ."

(کتاب الصلاۃ،فصل في بيان السجدات التي في القرآن، ج:2، ص: 3، ط: دار الکتب العلمیۃ بیروت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144509101933

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں