بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

6 ربیع الثانی 1446ھ 10 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآن کی بے حرمتی کی سزا


سوال

ہمارے علاقے میں ایک غیر مسلم لڑکے نے قرآن مجید کی بےحرمتی کی ہے ،اس کی کیا سزا ہے؟

جواب

قصداً قرآنِ مجید  کی بے حرمتی کرنا انتہائی گھناؤنا فعل ہے، پاکستان کے قانون میں بھی اس پر سخت سزا لاگو کی گئی ہے، چنانچہ تعزیراتِ پاکستان کی  دفعہ 295 بی کے تحت توہینِ قرآن کے مجرم کو عمر قید کی سزا دی جاتی ہے۔

ایسا شخص اگر مسلمان ہو تو وہ دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے ، اور غیرمسلم ہے تب بھی اس کا یہ فعل قابلِ سزا ہے، ایسے شخص کو قانون کے حوالے کرناچاہیے ، اور ثبوت کی صورت میں مقرر کردہ سزا اس پر جاری کرنا متعلقہ محکمہ کی ذمہ داری ہے۔ فقط واللہ اعلم

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ کیجیے:

قرآنِ مجید کے بوسیدہ اَوراق جلانے والے کا حکم


فتوی نمبر : 144212202191

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں