نفل کی چار رکعت والی نماز میں قعدہ اولی میں دو مرتبہ التحیات پڑھنے سے سجدہ سہوہ کیوں واجب ہے؟
قعدہ اولی میں التحیات کا ایک مرتبہ پڑھنا واجب ہے، اور ایک واجب کا ایک ہی محل میں تکرار چوں کہ موجبِ سجدہ سہو ہے، اسی طرح سے تکرار بعد کے فرض (یعنی قیام )کی ادائیگی میں تاخیر کا سبب بھی ہے، اور تاخیر بھی موجبِ سجدہ سہو ہے، تاہم یہ حکم فرض، واجب، سنن مؤکدہ کے لیے ہے۔ البتہ اگر نفل نماز کے پہلے قعدہ میں تشہد ایک سے زائد مرتبہ اگر کسی نے پڑھ لی تو اس صورت میں سجدہ سہو واجب نہ ہوگا۔
عُيُون الْمَسَائِل للسمرقندي میں ہے:
"إذا تشهد مرتين فلا سهو عليه."
(باب الصلاة، قراءة الحمد لله والتشهد مرتين الخ، ١ / ٢٧، ط: مطبعة أسعد، بَغْدَاد)
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع میں ہے:
"و أما الأذكار فالأذكار التي يتعلق سجود السهو بها أربعة: القراءة، والقنوت، والتشهد، وتكبيرات العيدين .... ولو تشهد مرتين لا سهو عليه، ولو قرأ القرآن في ركوعه أو في سجوده أو في قيامه لا سهو عليه؛ لأنه ثناء وهذه الأركان مواضع الثناء."
( كتاب الصلاة، فصل بيان سبب وجوب سجود السهو، ١ / ١٦٧، ط: دار الكتب العلمية)
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"و لايجب السجود إلا بترك واجب أو تأخيره أو تأخير ركن أو تقديمه أو تكراره أو تغيير واجب بأن يجهر فيما يخافت وفي الحقيقة وجوبه بشيء واحد وهو ترك الواجب، كذا في الكافي."
( كتاب الصلاة، الباب الثاني عشر في سجود السهو، ١ / ١٢٦، ط: دار الفكر)
و فیہ ایضا:
"ثم واجبات الصلاة أنواع ... (و منها) التشهد ... و لو كرر التشهد في القعدة الأولى فعليه السهو."
( كتاب الصلاة، الباب الثاني عشر في سجود السهو، ١ / ١٢٧، ط: دار الفكر)
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144206201069
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن