پانچ کروڑ روپے ایک بیوہ ، پانچ لڑکوں اور تین لڑکیوں میں کس طرح تقسیم ہوں گے؟
صورتِ مسئولہ میں مرحوم کے حقوقِ متقدمہ کی ادائیگی کے بعد اس کی کل جائیداد منقولہ و غیر منقولہ کو 104حصوں میں تقسیم کرنے کے بعدبیوہ کو 13 حصے، ہر بیٹے کو 14 حصے اور ہر بیٹی کو 7 حصے ملیں گے۔
لہذا پانچ کروڑ روپے میں سے /62,50,000 روپے مرحوم کی بیوہ کو، /67,30,769.23 روپے ہر بیٹے کو اور /33,65,384.61 روپے ہر بیٹی کو ملیں گے۔ فقط واللہ علم
فتوی نمبر : 144203200824
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن