بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 شوال 1445ھ 09 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

پاکستان میں رہتے ہوئے سعودیہ کے ساتھ عید منانا


سوال

پاکستان میں رہتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ عید منانا شرعاً کیسا ہے؟

جواب

رمضان کے روزے رکھنے اور عید منانے کا مدار چوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاند دیکھنے پر رکھا ہے، اور بلادِ بعیدہ میں اختلافِ مطالع معتبر ہے؛ لہذا موجودہ زمانے میں ہر ملک والوں پر  اپنے ملک میں قائم رؤیت ہلال کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق عمل کرنا ضروری ہوگا،  کسی دوسرے ملک میں چاند ہونے کی اطلاع پر رمضان یا عید منانے کی شرعًا اجازت نہ ہوگی،  مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:

کیا پاکستانی سعودیہ والوں کے ساتھ رمضان و عید کر سکتے ہیں؟

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200352

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں