بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آن لائن ڈالر کے کاروبار والی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا


سوال

آن لائن کاروبار کی ایسی صورت کہ جس میں کسی کمپنی میں ڈالر انویسٹ کیے جائیں اور آ گے بھی انویسٹمنٹ کے لیے ممبران بنائےجائیں جس کا فائدہ کمپنی اور ممبران کو مشترکہ ہوگا ، کمپنی ڈالر کی خرید وفروخت کا کاروبار کرتی ہےاورجوس کا کاروبار بھی کرتی ہے ،کیا یہ کاروبار جائز ہے؟

جواب

کرنسی کی خرید وفروخت شرعا  "بیعِ صرف"  کہلاتی ہے، جس  میں بدلین (خریدی ہوئی کرنسی اور بیچی جانے والی کرنسی) پر مجلس میں قبضہ ضروری ہے،  دونوں جانب سے یا کسی ایک جانب سے ادھار ناجائز ہے، لہذا کرنسی کی آن لائن ٹریڈنگ  جس میں کرنسی کی خرید و فروخت ادھار ہوتی ہے  یا نقد ہوتی ہے، مگر عقد کے دونوں فریق  یا کوئی ایک فریق اپنے حق پر قبضہ نہیں کرتا، ایسے سودے فاسد ہیں اور ان کا نفع حلال نہیں ہے،اس طرح کی کمپنیوں میں انویسمنٹ جائز نہیں ہے۔  

نیز مذکورہ کمپنی میں شرعی حساب سے اور بھی کئی خرابیاں موجود ہیں، جن میں سے بعض کی تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کا فتوی ملاحظہ کیا جائے:

اسٹاک سنز کمپنی کے ساتھ کام کرنا


فتوی نمبر : 144501102264

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں