بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز میں پینٹ فولڈ کرنا


سوال

کیا نماز میں پینٹ فولڈ کرسکتے ہیں؟

جواب

دورانِ نماز پینٹ فولڈکرنا درست نہیں ہے، اس سے گریز چاہیے۔ اگر پینٹ  ٹخنوں سے نیچے ہو تو نماز سے پہلے ہی اسے اوپر کردینا چاہیے، نماز کے دوران پینٹ فولڈ کرتے ہوئے اگر عملِ کثیر کیا، یعنی ایسا انداز اختیار کیا کہ دور سے دیکھنے والا یہ سمجھے کہ یہ شخص نماز میں نہیں ہے تو نماز فاسد ہوجائے گی۔

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ کیجیے:

شلوار لمبی ہونے کی وجہ سے نماز سے پہلے شلوار اوپر کی جانب سے موڑ کر نماز پڑھنے کا حکم

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201201437

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں