بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز کی فضیلت سے متعلق ایک قول


سوال

کیا یہ قول درست ہے؟ "نماز کب کام آئے گی! فجر مرتے وقت،ظہر قبر میں،عصر منکر نکیر کے وقت،مغرب " حساب کتاب کے وقت،عشاء پل صراط پر۔

جواب

نمازوں کے فضائل اور فوائد مستند احادیث  مبارکہ میں بہت کثرت سے وارد ہوئے ہیں ، ان ہی مستند  فضائل اور فوائد کے بیان پر اکتفا  کرنا چاہیے،نماز سے متعلق  یہ بات احادیث مبارکہ سے ثابت ہے کہ موت کے بعد کے مراحل میں نماز انسان کے کام آئے گی ، البتہ   سوال میں ہر ہر نماز سے متعلق جو تفصیل ذکر ہے  ان الفاظ کے ساتھ کسی مستند روایت میں یہ باتیں نہیں ملتیں۔

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ کیجیے:

نماز کے فضائل سے متعلق من گھڑت روایات


فتوی نمبر : 144401101947

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں