بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مرحومین کے لیے نفلی عبادات کا ایصال ثواب کرنا جائز ہے


سوال

سنن ترمذی کی حدیث نمبر 1376 کے مطابق مردہ کو سوائے تین چیزوں کے اور کچھ نہیں پہنچتا اس صورت میں عمرہ اور قضاء نمازیں پڑھوا کر ثواب پہنچوانا کیسا ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں مذکورہ حدیث میں ذکر کردہ اعمال کا تعلق مرحوم (مردہ) کی ذات کے ساتھ ہے کہ مرحوم نے اپنی زندگی میں صدقہ جاریہ کا کوئی کام کیا ہویعنی: کنواں کھدوا دیا، پل بنوالیا، مسجد بنادی، یا کسی کو علم   دین  سکھایا ، یا اپنی اولاد کی اچھی تربیت کی انہیں نیک اعمال میں لگوایااور وہ اب مرحوم کے لیے مغفرت کی  دعاکرتے رہتے ہیں۔باقی اگر  دوسرا  شخص کوئی بھی نفلی عبادت مرحومین کی طرف سے کر تا ہے یا  کرکے  اس کا ایصالِ ثواب کرتا ہے تو یہ جائز ہے، اس کا تعلق مذکورہ بالا حدیث سے نہیں ہے۔  اور یہ احادیثِ مبارکہ سے بھی ثابت ہے۔

تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:

کیا ایصالِ ثواب جائز ہے؟

ایصالِ ثواب کا ثبوت

نیز اگر کسی شخص کا انتقال ہوجائے اور اس کے ذمہ قضا نمازیں ہوں، تو اس کا حکم یہ ہے کہ  اگر مرحو م نےان نمازوں کے فدیہ ادا کرنے  کی وصیت کی ہو تواس کے ورثاء پر اس کےمال کے ایک تہائی حصہ میں سے اس وصیت کو نافذ کرنا لازم ہے ،اگر ان نمازوں کے فدیہ کی رقم ایک تہائی سے زائد ہو تو زائد رقم تمام ورثاء کی اجازت سے اداکی جاسکتی ہے ،اور اگرمرحوم  نے وصیت نہیں کی تو ورثاء پر ان نمازوں کا فدیہ اداکرنا ضروری نہیں ہے ،اگر تمام ورثاء یا کوئی ایک وارث اپنی خوشی سے وہ فدیہ ادا کردے تواس کا اس میت پر احسان وتبرع ہوگا۔ باقی مرحوم کی طرف سے کوئی اور نمازوں کی قضاء کرلے اس کی شرعا اجازت نہیں ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"الأصل: أن كل من أتى بعبادة ما، له جعل ثوابها لغيره وإن نواها عند الفعل لنفسه لظاهر الأدلة. (قوله: بعبادة ما) أي سواء كانت صلاة أو صوما أو صدقة أو قراءة أو ذكرا أو طوافا أو حجا أو عمرة... الخ."

(باب الحج عن الغير، مطلب في إهداء ثواب الأعمال للغير،ج: ٢، ص: ٥٩٥)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408100412

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں