بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

انہیلر کا حکم


سوال

ناک کے انہیلر کا حکم کیا ہے؟ جس میں وکس کی خوشبو ہوتی ہے،کیا روزے میں لےسکتے ہیں؟

جواب

 ناک کے انہیلر کے استعمال سے چونکہ عام طور پر وکس کے ذرات ناک کے اندرونی حصہ میں داخل ہوجاتے ہیں  ،لہذا اس سے روزہ فاسد ہوجائے گا،اور اگر صرف وکس کی خوشبو ہو اوراس کے  ذرات  یقینی طور پر ناک میں داخل نہ ہوتے ہوں ،تو اس سے روزہ فاسد نہیں ہوگا، البتہ اس قسم کا انہیلر کا استعمال کرنے میں احتیاط کرنی چاہیے۔

ملاحظہ کیجیے:روزہ کی حالت میں نزلہ کی وجہ سے وکس انہیلر کا استعمال کر نا

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وفي دواء الجائفة والآمة أكثر المشايخ على أن العبرة للوصول إلى الجوف والدماغ لا لكونه رطبا أو يابسا حتى إذا علم أن اليابس وصل يفسد صومه، ولو علم أن الرطب لم يصل لم يفسد هكذا في العناية، وإذا لم يعلم أحدهما، وكان الدواء رطبا فعند أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - يفطر للوصول عادة وقالا لا لعدم العلم به فلا يفطر بالشك، وإن كان يابسا فلا فطر اتفاقا هكذا في فتح القدير."

(کتاب الصوم ،الباب الرابع،ج:1،ص:204،ط:دار الفکر)

الدر مع الرد میں ہے:

"(أو دخل حلقه غبار أو ذباب أو دخان) ولو ذاكرا استحسانا لعدم إمكان التحرز عنه، ومفاده أنه لو أدخل حلقه الدخان أفطر أي دخان كان ولو عودا أو عنبرا له ذاكرا لإمكان التحرز عنه فليتنبه له كما بسطه الشرنبلالي

(قوله: أنه لو أدخل حلقه الدخان) أي بأي صورة كان الإدخال، حتى لو تبخر ببخور وآواه إلى نفسه واشتمه ذاكرا لصومه أفطر لإمكان التحرز عنه وهذا مما يغفل عنه كثير من الناس، ولا يتوهم أنه كشم الورد ومائه والمسك لوضوح الفرق بين هواء تطيب بريح المسك وشبهه وبين جوهر دخان وصل إلى جوفه بفعله."

(کتاب الصوم ،باب مایفسد الصوم ومالایفسدہ،ج:2،ص:395،ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144409100275

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں