بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزہ کی حالت میں نزلہ کی وجہ سے وکس انہیلر کا استعمال کر نا


سوال

روزے کے دوران اگر نزلہ ہوجائے اور چھینکیں آنے لگیں تو کیا سونگھنے والا انہیلر جیسا کہ وکس کا آتا ہے اور صرف سونگھنے سے بند ناک کھل جاتی ہے اور نزلہ میں آرام آجاتا ہے،  استعمال کرسکتے ہیں؟

جواب

انہیلر  کے استعمال سے دوائی کے ذرات جسم میں داخل ہوتے ہیں، اس لیے روزے کی حالت میں اس کا استعمال درست نہیں،  اس کے استعمال سے روزہ ٹوٹ جائے گا اور  قضا لازم ہو گی۔

البتہ  روزہ کی حالت میں ناک کے اوپر یا اس کے اطراف میں وکس بام لگانا یا وکس بام اس طرح سونگھنا کہ اس کے ذرات ناک کے اندر نہ جائیں، جائز ہے،  اس سے روزہ فاسد نہیں ہوتا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 395):

" ولايتوهم أنه كشم الورد ومائه والمسك لوضوح الفرق بين هواء تطيب بريح المسك وشبهه وبين جوهر دخان وصل إلى جوفه بفعله، إمداد".

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200170

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں