بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

میوزک والی ویڈیو دیکھنے کا حکم


سوال

آج کل سوشل میڈیا پر زیادہ تر ویڈیوز کے ساتھ ساؤنڈ اور میوزک لگا ہوتا ہے، کیا ایسی ویڈیوز دیکھنا جائز ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر مذکورہ ویڈیوز جان دار کی تصاویر پر مشتمل ہوں تو اس صورت میں ایسی ویڈیوز  دیکھنایا سننا ہی جائز نہیں ہے،البتہ اگر ویڈیوز میں جان دار کی تصاویر نہ ہوں،  لیکن  بیک گراؤنڈ میں موسیقی ہو تو  اس صورت میں بھی ایسی ویڈیوز کا دیکھنا یا سننا جائز نہیں ہے۔

حدیث شریف میں ہے:

"وعن جابر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: الغناء ينبت النفاق في القلب كما ينبت الماء الزرع."

(مشکوٰۃ  المصابیح، باب البیان والشعر، رقم الحدیث:٤٨١٠، ج:٣، ص:١٣٥٥، ط:المکتب الاسلامی)

ترجمہ: "حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ  وسلم نے ارشاد فرمایا : گانا دل میں نفاق کو اس طرح پیدا کرتا ہے جیسے پانی کھیتی کو اگاتا ہے۔"

حدیث شریف میں ہے:

"عن نافع: أن عبد الله بن عمر رضي الله عنهما أخبره: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: (إن الذين يصنعون هذه الصور يعذبون يوم القيامة، يقال لهم: أحيوا ما خلقتم."

 (صحيح البخاري: كتاب اللباس، باب عذاب المصورين يوم القيامة، ج:٥، ص:٢٢٢٠، رقم:٥٦٠٧، ط:دار ابن كثير)

ترجمہ:"حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنھما سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:وہ لوگ جو یہ تصویریں بناتے ہیں، یقیناً قیامت کے دن ان کو عذاب ہوگا، ان سے کہا جائے گا: جو کچھ تم نے بنایا، ان کو زندہ کرو۔"

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ فرمائیں:

ایسی ویڈیوز کا دیکھنا سننا جن کے بیک گراؤنڈ میں موسیقی ہو

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144505101120

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں